Posts

Showing posts with the label But Why

بخت نصر بابل کا ظالم بادشاہ ۔ Bakhte Nasar history Is So Famous, But Why

Image
  بخت نصر بابل کا ظالم بادشاہ بخت نصر ( 605قبل مسیح سے 562 قبل مسیح تک ) اپنے زمانے کا سفاک ترین اور ظالم بادشاہ تھا،اکثر مورخین کہتے ہیں کہ اس کے دماغ میں ہر لمحہ '' فتح کر لو‘‘ کا بھوت سمائے رہتا تھا۔ جنگ جو توتھا ہی ہر لمحہ کچھ کر گزرنے کا بھوت بھی اس کے سرپر سوار رہتا تھا۔کہا جاتا ہے کہ وہ بلا کا ذہین اور اعتماد کی دولت سے مالا مال تھا۔  اسے بنو کد نصر کے نام سے بھی یاد کیا جاتا تھا۔ ملک بابل کا بادشاہ تھا ۔یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ بابل موجودہ عراق کے قدیم نام ''میسو پو ٹیمیا ‘‘ کا ایک قدیم شہر تھا ۔''میسوپوٹیمیا‘‘ قدیم تہذیب کے حوالے سے جانا جاتا ہے ۔بابل کلدانی سلطنت کا دارلحکومت تھا جو موجودہ بغداد سے لگ بھگ 65 کلومیٹر کی مسافت پر دریائے فرات کے کنارے آباد تھا۔ 1750 قبل مسیح میں ''بابی لونیا ‘‘کے بادشاہ حمو رابی نے اسے دارالسلطنت بنایا تو یہ دنیا کا خوبصورت ترین شہر بن گیا ۔ 4000 سال قبل مسیح کی تحریروں میں بھی اس شہر کا ذکر ملتا ہے۔689قبل مسیح میں بادشاہ بنو کد نصر یا بخت نصر نے اسے دوبارہ تعمیر کرایا، پرانا شہر دریائے فرات کے کنارے چونکہ آباد ت...