Posts

Showing posts from November, 2020

مصطفی حسین، سابق عراقی صدر صدام حسین کا پوتا - Mustafa Hussain

Image
مصطفی حسین یہ 14 سالہ لڑکا، مصطفی حسین، سابق عراقی صدر صدام حسین کا پوتا ھے۔ جو کہ غاصب امریکی فوج کیساتھ آخری لمحے تک لڑتا رھا۔ آپریشن میں حصہ لینے والے امریکی سپاہیوں کے مطابق جب انہوں نے آپریشن شروع کیا تو مصطفی حسین نے ان پر فائرنگ شروع کی۔اور 400 امریکی فوجیوں کی پیش قدمی اکیلے سر روک دی۔ مصطفی حسین، سابق عراقی صدر صدام حسین کا پوتا - Mustafa Hussain بچے کے سامنے والد اور چچا کی لاشیں پڑی تھیں۔ اور اس نے سنگل رائفل سے 14 امریکی میرینز ھلاک کئے۔ 400 امریکی میرینز کیساتھ فائرنگ کا یہ سلسلہ 6 گھنٹے تک جاری رھا۔ آخرکار اسکو شھید کیا۔ جب اندر داخل ھوگئے تو امریکی فوج کو یقین نہیں آرھا تھا کہ وہ تو ایک چھوٹا بچہ تھا اور اس سے بڑی حیرانگی کی بات یہ تھی کہ وہ اکیلا انکے خلاف لڑ رھا تھا۔ نیویارک ٹائمز کے آرٹیکل " مصطفی حسین" کی یاد میں مضمون نگار رابرٹ ییسٹ لکھتے ھیں کہ اگر اس جیسا بہادر بچہ امریکہ میں پیدا ھوتا تو ھم ھر شہر میں اس کے یادگار بنا لیتے۔ اور ھرجگہ اسکی تعریف کرتے کیونکہ وہ مزاحمت کا ماڈل بن چکا ہے۔ Copied Muhammad Nadeen

What should I know before buying gold? Sona (gold) kese khareeden?

Image
 کاروباری طبقے میں چھپا سب سے بڑا ڈاکو سنار ہے جو عوام کو دس ہاتھوں سے لوٹتا ہے۔ What should I know before buying gold? Sona (gold) kese khareeden? میں آپ کو سمجھاتا ھوں کہ جیولرز کیسے اچھے خاصے پڑھے لکھے سمجھدار لوگوں کو ایک روایتی طریقے سے بیوقوف بنا لیتے ہیں اور ان پڑھ لوگوں کی تو بالکل مت ہی مار دیتے ہیں مثلا   ایک تولہ سونا میں 11.664 گرام ھوتے ہیں اسی طرح 1 تولہ سونے میں 12 ماشے ھوتے ہیں اگر آپ 1 تولہ زیور بنا سونا فروخت کرتے ہیں تو سنیارا اگر تو اس نے زیور آپ کو خود بنا کر دیا ھے 2 ماشے کٹوتی کرتا ھے اور اگر آپ نے کسی اور سے بنوایا اور فروخت کسی اور سنیارے کو کر رھے تو وہ ایک تولہ سونے کی 3 ماشے کٹوتی کرے گا نوٹ: اس اوپر بیان کیے گئے داو کو سنیارا ایک رتی ماشہ یا 2 رتی ماشے کا نام دے گا آپ نے اگر 1 تولہ سونا زیور فروخت کیا تو کٹوتی کے نام پہ آپ کے زیور سے 3 ماشے گئے  ایک ماشے کی اندازہ قیمت 9000 روپے ھے آج کل یعنی ایک تولہ سونا زیور بیچنے سے سنیارے نے آپ کے 27000 کٹوتی کے نام پہ کاٹ لیے اب دوسری طرف آتے ہیں یعنی اگر آپ زیور بنواتے ہیں تو 👇 ایک تولہ سونا 24 قیراط ھوتا ھے پہلے آپ

What is ice - crystal meth - shocking truth in urdu

Image
 پاکستان کے نوجوانوں میں تیزی مقبول ھوتا نشہ آئس  ( ICE ) نامی نشہ کیا ہے؟ آئس (ICE)۔ ہیروئن ٹیکا اور پوڈر سے بھی ہزار گنا زیادہ خطرناک اور تباہ کن نشہ ہے   اس کا اصل نام  میتھرمتیامین( Methamphemtamine ) ہے۔ اور اگر یہ جمی ہوئی برف کے چھوٹے ٹکڑوں کی طرح ہو تو اسے کرسٹل میتھ یا آئس ( ICE ) کہتے ہیں ۔ اور اگر پوڈر کی شکل میں ہو تو اسے سپیڈ ( Speed ) کہتے ہیں ۔ اس بدبخت نشے کو استعمال کرنے والا شخص پہلے دن سے ہی اس کا عادی ہو جاتا ہے ۔ ایک دفعہ استعمال کرنے کا اثر بارہ گھنٹے تک رہتا ہے۔ اور استعمال کرنے والا نشئی تین سے چار دن تک جاگ سکتا ہے ۔ آئس ( ICE ) کا نشہ استعمال کرنے والے شخص کی بقیہ عمر چھ مہینے سے ایک سال تک رہ جاتی ہے ۔ ہم سپریم کورٹ آف پاکستان۔ پرائم منسٹر آف پاکستان۔  سے ہاتھ جوڑ کر التماس کرتے ہے کہ ہمارے اس لا الہ سے بننے والے پاکستان کو بچائیں ۔  آئس ( ICE ) جیسے خطرناک نشے کی سمنگلنگ کرنے والے تمام سمنگلرز کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے ۔  اور ان آئس ( ICE ) موت سمنگلنگ کرنے والے تمام موت کے سوداگروں کے خلاف پھانسی کے آرڈر جاری کیے جائیں۔ www.factonplus.blogspot.com Muham

Why Metoer Is So precious - interesting facts

Image
 شہابیے کی  قیمت کیوں زیادہ ہے  Why Metoer Is So precious  شہابیہ جب زمین پر گرتا ہے اگر تووہ صرف گردوغبار سے بھرے ہوۓ ہوں تو ان کی قیمت اتنی نہیں ہوتی جتنی ایک دھاتوں سے بھرپور شہابیے کی ہوتی ہے اور یہ نایاب پتھر ہوتے ہیں  خاص طور پر ایسی دھاتیں ہوتی ہے جو کہ زمین کے علاوہ کاٸنات کی منفرد دھات ہوتی ہے اور ان جیسی زمین پر نہیں پاٸ جاتی  شہابیے ایسے بھی  پاۓ گۓ ہیں  جو کہ کاربونیشیٸس کونڈراٸٹس سے بنے ہوۓ تھے  جو کہ بہت نایاب ہے ۔ اس کے علاوہ کوسٹاریکا کی فضا۶  میں 23 اپریل 2019 ایک واشنگ مشین کے جتنا بڑا شہابیہ ٹکڑایا جس کے درجنوں  ٹکڑے  6 کلومیٹر کے ایریا میں دو گاٶں  La Palmera اور Aguas Zarcas میں گرے(تصویر ) جس مین کاربونیشیٸس کونڈراٸٹس کے ساتھ ساتھ 100 بلکل مختلف  قسم کے اماٸنوں ایسڈ Amino Acid پاۓ گۓ اس شہابیے کو Aguas Zarcas کا نام ہی دے دیا گیا  اس بڑھتی ہوٸ  قیمت میں اس کی ساخت کے علاوہ لوگوں کی دلچسپی بھی ہے لوگ ان کو زیادہ تر نایاب ہونے کی وجہ سے سنبھال کر رکھتے ہیں اوراس سے اس کی قیمت بڑھ جاتی ہے   اس سے اس شہابیے کے زمین پر آنے کی یاد کو تازہ رکھتے ہیں اور یوں  ایک  کہانی ب

Richest King MANSA MUSA of old mali empire - Mansa Musa Facts

Image
منسا موسیٰ! منسا موسیٰ کو سب سے زیادہ شہرت اس کے سفرِ حج کی وجہ سے ہوئی جو اس نے 1324ء میں کیا تھا۔ یہ سفر اتنا پرشکوہ تھا کہ اس کی وجہ سے منسا موسیٰ کی شہرت نہ صرف اسلامی دنیا کے ایک بڑے حصے میں پھیل گئی بلکہ تاجروں کے ذریعے یورپ تک اس کا نام پہنچ گیا۔ اس سفر میں منسا موسیٰ نے اس کثرت سے سونا خرچ کیا کہ مصر میں سونے کی قیمتیں کئی سال تک گری رہیں۔ اس زمانے میں غالباً مغربی افریقا کے اس علاقے میں سونا بہت زیادہ پایا جاتا تھا جہاں منسا موسیٰ کی حکومت تھی۔ حج کے اس سفر میں موسیٰ کے ہمراہ 60 ہزار فوجی اور 12 ہزار غلام تھے جنہوں نے چار چار پاونڈ سونا اٹھا رکھا تھا۔ اس کے علاوہ 80 اونٹوں پر بھی سونا لدا ہوا تھا۔ اندازہ ہے کہ موسیٰ نے 125 ٹن سونا اس سفر میں خرچ کیا۔ اس سفر کے دوران وہ جہاں سے بھی گزرا، غربا اور مساکین کی مدد کرتا رہا اور ہر جمعہ کو ایک نئی مسجد بنواتا رہا۔ منسا موسیٰ مکہ معظمہ میں ایک اندلسی معمار ابو اسحاق ابراہیم الساحلی کو اپنے ساتھ لایا جس نے بادشاہ کے حکم سے گاد اور ٹمبکٹو میں پختہ اینٹوں کی دو مساجد اور ٹمبکٹو میں ایک محل تعمیر کیا۔ مالی کے علاقے میں اس وقت پختہ اینٹوں

Prophet Saleh (PBUH) camel story - hazrat saleh camel story in urdu

Image
 ناقۃ اللہ کے کیا معنی ہیں ! ناقۃ اللہ کا معنی ہے اللہ کی اونٹنی یہ حضرت صالح علیہ السلام کی اونٹنی کو کہا گیا۔ اس کا ذکر قرآن پاک کی سورۃ ہود کی آیت 64 میں کیا گیا ہے۔ ناقۃُ اللہ کی اضافت سے مرادشرف وعزت ہے۔ جیسا کہ مسجد کو " بیت اللہ " کہا جاتا ہے کہ وہ اونٹنی بھی معجزہ و نشانی کے طور پر مقرر کی گئی تھی۔ تفسیری روایات میں ہے کہ وہ سب کے سامنے ایک پہاڑی سے برآمد ہوئی تھی۔  (جامع البیان وغیرہ)۔ اور اسی بنا پر اس کو "ناقۃ اللہ" اللہ کی اونٹنی " کہا گیا۔ کیونکہ اس کی پیدائش عام معروف طریقے پر نہیں ہوئی۔ اسی لیے وہ اللہ کی نشانی قرار پائی۔ (المراغی، المنار المحاسن وغیرہ) - اور علامہ ابن کثیر جیسے بعض بڑے اور ثقہ مفسرین کرام نے اس بارے روایات کو تفصیل سے بیان فرمایا ہے جن کا خلاصہ یہ ہے کہ حضرت صالح کی قوم نے آپ سے مطالبہ کیا کہ اگر آپ فلاں پہاڑی سے دس ماہ کی گابھن اونٹنی نکال دکھائیں تو ہم آپ پر ایمان لے آئیں گے۔ حضرت صالح نے ان سے اس کا پختہ عہد لیا کہ اگر اللہ ایسے کر دے تو وہ ضرور ان پر ایمان لے آئیں گے۔ تو جب انہوں نے اس کا پختہ قول و قرار کر لیا تو حضرت صالح

بخت نصر بابل کا ظالم بادشاہ ۔ Bakhte Nasar history Is So Famous, But Why

Image
  بخت نصر بابل کا ظالم بادشاہ بخت نصر ( 605قبل مسیح سے 562 قبل مسیح تک ) اپنے زمانے کا سفاک ترین اور ظالم بادشاہ تھا،اکثر مورخین کہتے ہیں کہ اس کے دماغ میں ہر لمحہ '' فتح کر لو‘‘ کا بھوت سمائے رہتا تھا۔ جنگ جو توتھا ہی ہر لمحہ کچھ کر گزرنے کا بھوت بھی اس کے سرپر سوار رہتا تھا۔کہا جاتا ہے کہ وہ بلا کا ذہین اور اعتماد کی دولت سے مالا مال تھا۔  اسے بنو کد نصر کے نام سے بھی یاد کیا جاتا تھا۔ ملک بابل کا بادشاہ تھا ۔یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ بابل موجودہ عراق کے قدیم نام ''میسو پو ٹیمیا ‘‘ کا ایک قدیم شہر تھا ۔''میسوپوٹیمیا‘‘ قدیم تہذیب کے حوالے سے جانا جاتا ہے ۔بابل کلدانی سلطنت کا دارلحکومت تھا جو موجودہ بغداد سے لگ بھگ 65 کلومیٹر کی مسافت پر دریائے فرات کے کنارے آباد تھا۔ 1750 قبل مسیح میں ''بابی لونیا ‘‘کے بادشاہ حمو رابی نے اسے دارالسلطنت بنایا تو یہ دنیا کا خوبصورت ترین شہر بن گیا ۔ 4000 سال قبل مسیح کی تحریروں میں بھی اس شہر کا ذکر ملتا ہے۔689قبل مسیح میں بادشاہ بنو کد نصر یا بخت نصر نے اسے دوبارہ تعمیر کرایا، پرانا شہر دریائے فرات کے کنارے چونکہ آباد ت

پاکستان کا معیاری وقت کب اور کس نے طے کیا

Image
 ........پاکستان کا معیاری وقت....... آپکو معلوم ہے کہ پاکستان کا معیاری وقت کب اور کیسے طے کیا گیا ؟ 30 ستمبر 1951 پاکستان کے  معیاری وقت کا تعین کیا گیا۔ پاکستان کا معیاری وقت شکرگڑھ سے لیا جاتا ھے. " دین پناہ "  وہ مقام ھے جہاں سورج کی پہلی کرن پاکستان پر پڑتی ھے. یہ گاوں دین پناہ بھائی پور اور لالیاں کے وسط میں واقع تھا یہ گاوں مکمل طور پر ختم ھو چکا ھے وھاں پر اب صرف ایک مسجد ہی باقی ھے. اسی مقام سے ھندوستان کا بارڈر ختم ھوتا ھے اور کشمیر کا بارڈر شروع ھوتا ھے.  پاکستان کا معیاری وقت  گرینچ ٹائم سے پورے پانچ گھنٹے آگے ہے۔ اس کاتعین ممتاز ماہر ریاضی پروفیسر محمود انور نے کیا تھا۔حکومت پاکستان نے اسے اختیار کرنے کا اعلان 30 ستمبر 1951 کو کیا اور یہ یکم اکتوبر 1951 سے نافذ العمل ہو گیا تھا۔ پروفیسر محمود انور وہ  پاکستانی ہیں جنہوں نے یہ ثابت  کیا کہ پاکستان کا معیار ی وقت بھارت سے آدھ گھنٹہ پیچھے ہے۔ حکومت ِپاکستان نے ان کی اس تجویز کو قبول کرتے ہوئے پاکستان کا معیاری وقت بھارت سے آدھ گھنٹہ پیچھے مقرر کیا.. Muhammad Nadeem www.factonplus.blogspot.com

Interesting facts about world - top countries in worst things in urdu

Image
پوری دنیا سے بہت اہم معلومات! دنیا میں سب سے زیادہ جسم فروشی کی شرح رکھنے والے 10 ممالک:   1. تھائی لینڈ (بدھ)   2. ڈنمارک (عیسائی)   3. اطالوی (عیسائی)   4. جرمن (عیسائی)   5. فرانسیسی (عیسائی)   6. ناروے (عیسائی)   7. بیلجیم (عیسائی)   8. ہسپانوی (عیسائی)   9. برطانیہ (عیسائی)   10. فن لینڈ (عیسائی)     دنیا میں سب سے زیادہ شراب نوشی کے شکار 10 ممالک:   1) مالڈووا (عیسائی)   2) بیلاروس (عیسائی)   3) لیٹھوانیا (عیسائی)   4) روس (عیسائی)   5) جمہوریہ چیک (عیسائی)   6) یوکرین (عیسائی)   7) انڈورا (عیسائی)   8) رومانیہ (عیسائی)   9) سربیا (عیسائی)   10) آسٹریلیا (عیسائی)   وہ ممالک جن میں دنیا میں سب سے زیادہ قتل عام کی شرح ہے:   1. ہونڈوراس (عیسائی)   2. وینزویلا (عیسائی)   3. بیلیز (عیسائی)   4. ایل ساوڈور (عیسائی)   5. گوئٹے مالا (عیسائی)   6. جنوبی افریقہ (عیسائی)   7. سینٹ کٹس اینڈ نیوس (عیسائی)   8. بہاماس (عیسائی)   9. لیسوتھو (عیسائی)  10. جمیکا (عیسائی)  دنیا میں خطرناک غنڈہ گردی کے نام:  1. یاکوزہ (غیر مسلم)  2. ایگبرس (عیسائی)  3. واہ سنگ (عیسائی)  4. جمیکا پوسی (عیسائی)  5. پ

میں ایک شوہر ہوں ۔ شوہر کی بیوی سے محبت

 میں ایک شوہر ہوں۔۔۔۔ میں سوتے وقت بیڈ پر موبائل کے استعمال سے گریز کرتا ہوں لیکن اگر ضرورت پڑجائے تو روشنی کم کرتا ہوں تاکہ بیگم کی نیند خراب نہ ہو۔ کھانے میں نمک مرچ کم زیادہ ہونے پر کبھی بیگم کو برا بھلا نہیں کہا کیوں کہ اتنی سی بات کے لیے میں شریک حیات کی تذلیل کیسے کرسکتا ہوں۔ میں گھر کے کام کاج میں بیگم کا ہاتھ بٹاتا ہوں اس وجہ سے نہیں کہ زن مرید ہوں بلکہ اس وجہ سے کہ اپنی بیوی کا احساس ہے۔ میں اپنی بیوی کی حوصلہ افزائی  کرتا ہوں انعام بھی دیتا ہوں اور تعریف بھی کرتا ہوں  کیونکہ میں جانتا ہوں میں ہی اس کی دنیا ہوں  کسی اور کی تعریف اسے اچھی لگتی ہے نہ وہ خواہش رکھتی ہے۔ میں نے کبھی اپنے مرد اور طاقتور ہونے کا فائدہ نہیں اٹھایا بلکہ ہمیشہ اپنی راحت پر بیوی کی راحت کو ترجیح دی ہے کیونکہ میرے نبی پاک نے عورت ذات کو نازک آبگینوں سے تعبیر کیا ہے۔  میں جانتا ہوں بیویاں شوہر میں اپنے باپ کا عکس تلاش کرتی ہیں اور میں خوش قسمت ہوں جس نے بیوی کے منہ سے کئی بار یہ جملہ سنا ابو بھی ایسا کرتے تھے۔ یہ چھوٹی چھوٹی چیزیں ہوتی ہیں جن کا خیال رکھ کے ہم اپنے رشتے کو مظبوط اور پیارا بنا کرسکتے ہیں۔

پھوٹی کوڑی سے روپے تک کا سفر ۔ بہت ہی دلچسپ معلومات

Image
 پھوٹی کوڑی مغل دور حکومت کی ایک کرنسی تھی جس کی قدر سب سے کم تھی۔ 3 پھوٹی کوڑیوں سے ایک کوڑی بنتی تھی اور 10 کوڑیوں سے ایک دمڑی۔ علاوہ ازیں اردو زبان کے روزمرہ میں "پھوٹی کوڑی" کو محاورتاً محتاجی کی علامت کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے مثلاً میرے پاس پھوڑی کوڑی تک نہیں بچی۔  دنیا کا پُرانا ترین سکہ شاید یہی ’’پھوٹی کوڑی ‘‘ہے۔یہ پھوٹی کوڑی  ’’کوڑی‘‘ یا پھٹا ہوا گھونگھا ہے۔ جسے کوڑی گھونگھے کے نام پر رکھا گیا ہے۔ اس کا استعمال دنیا میں کوئی پانچ ہزار (5000) سال قبل وادیٔ سندھ کی قدیم تہذیب میں بطور کرنسی عام تھا۔ ’’پھوٹی ‘‘ کا نام اسے اس لئے دیا گیا کیونکہ اس کی ایک طرف پھٹی ہوئی ہوتی ہے۔ اس لیے کوڑی کا گھونگا ’’پھوٹی کوڑی‘‘ کہلایا۔ قدرتی طور پر گھونگھوں کی پیدا وار محدود تھی۔ اس کی کمیابی سے یہ مطلب لیا گیا کہ اس کی کوئی قدر / ویلیو ہے۔ تین پھوٹی کوڑیوں کے گھونگھے ایک پوری کوڑی کے برابر تھے۔ جو ایک چھوٹا سا سمندری گھونگھا تھا۔ لیکن ان دونوں کی کوئی آخری حیثیت / ویلیو تھی۔ وہ ’’روپا‘‘تھی۔ جسے بعد میں ’’روپیہ‘‘ کہاجانے لگا۔۔ ایک’’روپیہ ‘‘5,275’‘پھوٹی کوڑیوں‘‘ کے برابر تھا۔

Very funny lines in urdu - urdu jokes - jokes in urdu

Image
 کل حجّام کی دوکان پر ایک سلوگن پڑھا.......  "ہم دِل کا بوجھ تو نہیں لیکن سر کا بوجھ ضرور ہلکا کر سکتے ہیں۔"🙄 لائٹ کی دوکان والے نے بورڈ کے نیچے لکھوایا.... "آپکے دِماغ کی بتی بھلے ہی جلے یا نہ جلے، مگر ہمارا بلب ضرور جلے گا"😂 چائے والے نے اپنے کاؤنٹر پر لکھوایا...... "میں بھلے ہی عام ہوں مگر چائے اسپیشل بناتا ہوں"۔😂 ایک ریسٹورینٹ نے سب سے الگ فقرہ لکھوایا...... "یہاں گھر جیسا کھانا نہیں ملتا، آپ اطمینان سے تشریف لائیں۔"😂 الیکٹرونک دوکان پر سلوگن پڑھا تو میں دم بہ خود رہ گیا... "اگر آپ کا کوئی فین نہیں ہے تو یہاں سے لے جائیں۔"😂 گول گپے کے ٹھیلے پر ایک سلوگن لکھا تھا..... "گول گپے کھانے کے لئے دِل بڑا ہو نہ ہو، منہ بڑا رکھیں، پورا کھولیں۔"😂 پھل والے کے یہاں تو غضب کا فقرہ لکھا دیکھا.... "آپ تو بس صبر کریں، پھل ہم دے دیں گے۔"😂 گھڑی کی دوکان پر تو ایک زبردست فقرہ دیکھا... "بھاگتے ہوئے وقت کو اپنے بس میں رکھیں، چاہے دیوار پر ٹانگیں، یا ہاتھ پر باندھیں۔"😂 "ایک نجومی (جیوتشی) نے اپنے بورڈ پر سلوگن کُ