Mianwali father kill daughter || Mianwali bachi ka qatal

 بہت افسوس ناک واقعہ  .  . . . . . . . . . .. . . .  . . . . . . . . 

سچا واقعہ

 سات دن کی نازک معصوم اور بندوق  کی پانچ   گولیاں  


آج لکھنے کو نہ تو ہاتھ تیار ہیں نہ دل کی دھڑکن ساتھ دے رہی ھے۔


شاید ایک ماں کا، پورے میانوالی کا سارے پاکستان کا کُرب میں لفظوں میں ڈھال سکوں۔


سات دن قبل ایک رحمت نے ایک ظالم باپ کے گھر آنکھ کھولی۔۔


آپریشن تھیٹر سے نرس معصوم بچی لے کر باپ کو مبارک دیتے ھوۓ اسکے ہاتھ میں تھما دیتی ھے۔


باپ نہیں درندے نے بنا دیکھے بیڈ پہ پھینک دی۔۔۔ مجھے بیٹی نہیں بیٹا چاہیۓ۔۔


 زخموں سے رِستےخون سے کرلاتی ھوئ ماں نے کہا، بیٹی تو روز محشر آپکو جنت میں ساتھ لے کر جاۓ گی۔ 


ظالم باپ: مجھے نہیں چاہیۓ۔


ماں: اس میں میرا کیا قصور؟ میں نےتو  نو ماں پیٹ میں رکھا۔ 


مجھے بخار ھوا۔ دوائ نہیں لی کہ بچے پہ اثر نا ھو۔


جو کھانے مجھے اچھے لگتے تھے چھوڑ دیۓ تھی کہ بچے کے کیۓ ٹھیک نہیں۔


اٹھتے بیٹھتے چلتے پھرتے احتیاط کی کہ بچے پہ اثر نہ ھو۔


درد سے کرلاتی رہتی تھی پر دوائ نہیں کھاتی تھی کہ بچے پہ اثر نہ ھو جاۓ۔۔


بھلا مجھے بتلاؤ تو سہی میرا قصور کہاں ھے؟؟


باپ چند منٹوں کی پیدا ھوئ بچی کو بیڈ پہ پھینک کے روم سے چلا جاتا ھے۔


فرشتے روۓ نہیں کُرلاۓ ھونگے  جب  ظالم باپ نے موقع پاتے ھوۓ پانچ گولیاں ایک معصوم کو مار دیں۔


پہلی گولی پہ بیٹی نے کہا ھو گا۔۔۔


بابا نا مارو۔۔۔ جب آپ دفتر سے تھکے آؤ گے میں آپکے شوز اتارا کروں گی۔

۔ میں آپ کے کپڑے استری کیا کروں گے۔ 

میں آپ کے انتیظار میں پانی کا گلاس لیۓ روزانہ دروازے پہ آپکا انتیظار کیا کروں گی۔


دوسری گولی پہ اٹکتی سانسوں کے ساتھ کہا ھو گا۔۔

بابا نا مارو مجھے۔۔

میری ماں مجھ سے پہلے مر جاۓ گی۔


بابا نا مارو مجھے۔۔

میرے لییۓ سلے چھوٹے چھوٹے کپڑے میری ماں کو پاگل کر دیں گے۔

بابا نا مارو مجھے۔۔۔


میری ماں  میرے پیدا ھونے سے پہلے میرے لیۓ کھلونے لائ تھی۔۔ میرے جانے کے بعد ان کھلونے کی چھن چھن تجھے بہت رلاۓ گی بابا۔


آخری گولی پہ معصوم کلی نے کہا ھو گا۔ کوئ بات نہیں بابا ۔۔۔۔میں آپکو پسند نہیں آئ، میں تو رحمت تھی شاید بوجھ لگی آپکو۔ میں آپکی خوشی میں خوش ھوں بابا۔


اس دنیا میں نا سہی اگلی دنیا میں ساتھ رکھنا بابا۔۔۔ میں تب تک جنت میں نہیں جاؤں گی جب آپ ساتھ نہیں ھونگے  بابا :

Mianwali father kill daughter || Mianwali bachi ka qatal


Comments

Popular posts from this blog

Top Interesting Facts About The World To Blow Your Mind in urdu

چیتا (Cheetah) اور تیندوا (leopard) کے درمیان فرق ۔ دلچسپ معلومات

Psychology facts in urdu - interesting facts about human psychology