Very funny lines in urdu - urdu jokes - jokes in urdu
کل حجّام کی دوکان پر ایک سلوگن پڑھا....... "ہم دِل کا بوجھ تو نہیں لیکن سر کا بوجھ ضرور ہلکا کر سکتے ہیں۔"🙄 لائٹ کی دوکان والے نے بورڈ کے نیچے لکھوایا.... "آپکے دِماغ کی بتی بھلے ہی جلے یا نہ جلے، مگر ہمارا بلب ضرور جلے گا"😂 چائے والے نے اپنے کاؤنٹر پر لکھوایا...... "میں بھلے ہی عام ہوں مگر چائے اسپیشل بناتا ہوں"۔😂 ایک ریسٹورینٹ نے سب سے الگ فقرہ لکھوایا...... "یہاں گھر جیسا کھانا نہیں ملتا، آپ اطمینان سے تشریف لائیں۔"😂 الیکٹرونک دوکان پر سلوگن پڑھا تو میں دم بہ خود رہ گیا... "اگر آپ کا کوئی فین نہیں ہے تو یہاں سے لے جائیں۔"😂 گول گپے کے ٹھیلے پر ایک سلوگن لکھا تھا..... "گول گپے کھانے کے لئے دِل بڑا ہو نہ ہو، منہ بڑا رکھیں، پورا کھولیں۔"😂 پھل والے کے یہاں تو غضب کا فقرہ لکھا دیکھا.... "آپ تو بس صبر کریں، پھل ہم دے دیں گے۔"😂 گھڑی کی دوکان پر تو ایک زبردست فقرہ دیکھا... "بھاگتے ہوئے وقت کو اپنے بس میں رکھیں، چاہے دیوار پر ٹانگیں، یا ہاتھ پر باندھیں۔"😂 "ایک نجومی (جیوتشی) نے اپنے بورڈ پر سلوگن کُ...