Very funny lines in urdu - urdu jokes - jokes in urdu
کل حجّام کی دوکان پر ایک سلوگن پڑھا.......
"ہم دِل کا بوجھ تو نہیں لیکن سر کا بوجھ ضرور ہلکا کر سکتے ہیں۔"🙄
لائٹ کی دوکان والے نے بورڈ کے نیچے لکھوایا....
"آپکے دِماغ کی بتی بھلے ہی جلے یا نہ جلے، مگر ہمارا بلب ضرور جلے گا"😂
چائے والے نے اپنے کاؤنٹر پر لکھوایا......
"میں بھلے ہی عام ہوں مگر چائے اسپیشل بناتا ہوں"۔😂
ایک ریسٹورینٹ نے سب سے الگ فقرہ لکھوایا......
"یہاں گھر جیسا کھانا نہیں ملتا، آپ اطمینان سے تشریف لائیں۔"😂
الیکٹرونک دوکان پر سلوگن پڑھا تو میں دم بہ خود رہ گیا...
"اگر آپ کا کوئی فین نہیں ہے تو یہاں سے لے جائیں۔"😂
گول گپے کے ٹھیلے پر ایک سلوگن لکھا تھا.....
"گول گپے کھانے کے لئے دِل بڑا ہو نہ ہو، منہ بڑا رکھیں، پورا کھولیں۔"😂
پھل والے کے یہاں تو غضب کا فقرہ لکھا دیکھا....
"آپ تو بس صبر کریں، پھل ہم دے دیں گے۔"😂
گھڑی کی دوکان پر تو ایک زبردست فقرہ دیکھا...
"بھاگتے ہوئے وقت کو اپنے بس میں رکھیں، چاہے دیوار پر ٹانگیں، یا ہاتھ پر باندھیں۔"😂
"ایک نجومی (جیوتشی) نے اپنے بورڈ پر سلوگن کُچھ یوں لکھوایا.......
"آئیے... صرف 100 روپیہ میں اپنی زندگی کے آنے والے ایپیسوڈ دیکھئے"۔😂
شراب کی دکان پر لکھا تھا.....
"شراب کی بوتل خود خالی ہو کر دوسروں کو فل کر دیتی ہے۔"😂
بالوں کی ایک کمپنی نے تو اپنے ہر پروڈکٹ پر یہ لکھوا کر حد ہی کر دیا....
"صرف خُدا ہی نہیں، ہم بھی بال بال بچاتے ہیں۔"😂
Very funny urdu jokes www.factonpplus.blogspot.com |
Comments
Post a Comment