Aik khoobsurat aur sabaq amoz Qissa - Khawand aur biwi

Aik khoobsurat aur sabaq amoz Qissa - Khawand aur biwi



ایک بار سکوٹر پر جاتے وقت راستے میں سامنے کتا اگیا..

اس کو بچانے کے چکر میں کنٹرول میری گرفت سے نکل گیا اور میں سکوٹر سمیت سڑک کی بغل والے نالے میں گر گیا.

بڑی مشکل کے بعد جیسے تیسے میں نالے سے باہر نکلا تو دیکھا ایک خوبصورت خاتون اپنی کار روکے  میری طرف دیکھ رہی  تھی. 

انہوں نے پوچھا "کہیں لگی تو نہیں"

"نہیں.... نہیں".... میں نے جواب دیا.

"میرا گھر نزدیک ہی ھے" انہوں نے کہا...."چلو کپڑے صاف کرلو اور تھوڑا ارام بھی کر لو, اپ کو زیادہ زخم اے ھیں یا نہیں یہ بھی چیک کر لیتے ھیں".

میں نے جواب دیا "اپ کا بہت بہت شکریہ... میں ضرور اپ کے ساتھ چلتا لیکن میری بیوی ناراض ہو جائےگی".

"اپ بالکل ٹینشن نہ لیں... میں ایک ڈاکٹر ھوں... چلئے"... انہوں نے زور دے کر کہا.
"میں دیکھنا چاہتی ھوں کے کہیں اپ کو فریکچر  تو نہیں ھوا ھے".

در حقیقت وہ اک خوبصورت اور اچھے اخلاق کی خاتون تھیں اور میں نا نہیں کر پایا.

میں نے کہا "ٹھیک ھے میں ا رہا ھوں لیکن مجھے یقین ھے کے میری بیوی ضرور ناراض ھو جائےگی".

ھم اس کے گھر ائے, کپڑے, ہاتھ پیر صاف کرنے کے بعد انھوں نے میری جانچ کی اور مجھے ٹھنڈا جوس دیا.

میں نے جوس پیا اور کہا "اب میں پہلے سے بہتر محسوس کر رھا ھوں.... میری بیوی یقینا اگ بگولہ ھو جائے گی.... اب میں چلتا ھوں".

انھوں نے مسکراتے ھوے کہا
 "رک جائیے اب, اپ کی بیوی کو کچھ بھی پتہ نھیں چلے گا..... وہ تو گھر پر بیٹھی ھو گی نا"...

"نہیں..... نہیں..... شاید وہ ابھی بھی نالے میں ہی ھوگی".

Comments

Popular posts from this blog

Top Interesting Facts About The World To Blow Your Mind in urdu

Psychology facts in urdu - interesting facts about human psychology

چیتا (Cheetah) اور تیندوا (leopard) کے درمیان فرق ۔ دلچسپ معلومات