National Animal of Pakistan - Markhor - interesting information about Markhor in urdu

 مارخور

Markhor
Markhor

مارخور پہاڑی جانور ہے اور 600 سے 3600 میٹر تک کی بلندی پر پایا جا سکتا ہے۔ یہ عام طور پر شاہ بلوط، صنوبر اور دفران کے جھاڑ زدہ جنگلوں میں رہتے ہیں۔ مارخور دن میں چرنے پھرنے والا جانور ہے اور زیادہ تر صبح سویرے یا سہ پہر کے وقت نظر آتا ہے۔ ان کی خوراک موسم کے ساتھ تبدیل ہوتی ہے۔ موسم گرما اور بہار میں یہ گھاس چرتے ہیں جبکہ سردیوں میں درختوں کے پتے کھاتے ہیں۔


مارخور ریوڑ کی شکل میں رہتے ہیں جس کی تعداد 9 تک ہوتی ہے۔ریوڑ میں بالغ مادائیں اور ان کے بچے شامل ہوتے ہیں۔ بالغ نر عموماً اکیلے رہنا پسند کرتے ہیں۔ ان کی آوازیں بکری سے ملتی جلتی ہوتی ہیں۔ موسم سرما کے اوائل میں نر اور مادہ ایک ساتھ کھلے گھاس کے میدانوں میں پائے جاتے ہیں، جبکہ گرمیوں میں نر جنگلوں میں ہی رہتے ہیں اور مادائیں پتھریلی چٹانوں پہ چڑھ جاتی ہیں۔


کابلی مارخور کے سینگ بل دار اور مڑے ہوئے ہوتے ہیں۔ 1978 تک کابلی مارخور صرف افغانستان میں کابل کے سلسلوں، کوہِ صافی اور ان کے درمیان موجود تھے۔ کثیر تعداد میں شکار کی وجہ سے اب یہ صوبہ کابل کے انتہائی دور دراز اور نا رسا علاقوں میں پائے جاتے ہیں۔ پاکستان میں ان کی آبادی بلوچستان کے دور دراز مقامات، صوبہ خیبر پختونخوا اور پنجاب میں ڈیرہ غازی خان کے علاقوں میں پائی جاتی ہے۔ خیبر پختونخوا کے محکمہ جنگلات کے مطابق مردان اور شیخ بدین کے علاقوں میں ان کی آبادی موجود ہے۔ سفید کوہ کے پاکستانی حصے (کرم اور خیبر ایجنسی) میں کم از کم 100کے قریب مارخور موجود ہیں۔

Copied

M.Nadeem

Comments

Popular posts from this blog

Top Interesting Facts About The World To Blow Your Mind in urdu

Psychology facts in urdu - interesting facts about human psychology

چیتا (Cheetah) اور تیندوا (leopard) کے درمیان فرق ۔ دلچسپ معلومات