ترکی کے ایک غریب چرواہے کی کہانی

 میلود شعبی 1930 میں مراکش کے ایک دیہات صویرہ میں ایک چرواہے کی جھونپڑی میں پیدا ہوئے.

کھیلنے کودنے اور سکول جانے کی عمر کو پہنچے تو لوگوں کی مال مویشی کا ریورڈ میلود کے منتظر تھا،یہ اپنے بڑے بھائی کے ساتھ دن بھر لوگوں کی بکریاں چراتے.

میلود کا بچین بڑے بھائی کے ہمراہ بکریاں چراتے گزر گیا وہ قحط سالی کا سال تھا کہ میلود کے گھر میں فاقے چل رہے تھے،باپ کی دوائی کے لئے پیسہ نہیں تھا ایک دن میلود بڑے بھائی کے ہمراہ بکریاں لیکر پہاڑوں پر تھے کہ ان کے سامنے بڑا بھائی بھوک کی شدت سے مرگیا،میلود بھائی کی نعش لیکر پہاڑوں سے نیچے آئے پیچھے بھیڑیوں نے بکریوں کے ریورڈ پر حملہ کردیا اس دن کے بعد گاوں کے لوگوں نے انہیں بکریاں چرانے سے بھی فارغ کر دیا.

ترکی کے ایک غریب چرواہے کی کہانی۔ interesting story

یہ نوکری ڈھونڈنے مراکش شہر میں آگیا دو ہفتے اس نے کوئی جگہ نہ چھوڑی جہاں نوکری تلاش نہ کی ہو مگر نہ ملی،یہ دن کو نوکری تلاش کرتا رات فٹ پاتھ پر سوتا.

پھر یہ قنیطرہ شہر آئے اور وہاں ایک مزدور کی حیثیت سے اس نے کام شروع کیا،یہ دن بھر عمارتیں بنانے والے ٹھیکیدار کے ساتھ روزانہ کی اجرت پر کام کرتے تھے،ایک سال تک یہ 

مزدوری کرتے رہے،پھر ایک سال کہیں نوکری کی.

دو سال بعد میلود کو احساس ہوا کہ مزدوری اور نوکری سے وہ اپنے ان خوابوں کو پورا نہیں کرسکتے جن کو لیکر وہ گاوں سے چلے تھے،چنانچہ یہ مختلف جگہوں سے ٹھیکے پر کام پکڑتے اور عمدگی و ایمانداری سے وہ کام کر دیتے،آہستہ آہستہ میلود نے پیسہ بنانے کا گر سیکھ لیا.

قصہ مختصر گردش لیل و نہار اور زمانے کی ہزار ٹھوکریں کھانے کے بعد مراکش کی فضاوں میں ایک ارب پتی شخص کا نام گونجنے لگا نام اس کا میلود شعبی تھا.

ان کا شمار ملک کے 5 بڑے امیر لوگوں میں ہونے لگا،یہ 17 بڑی کمپنیوں کا مالک بنا،کئی ممالک میں 'اسواق السلام' کے نام سے ان کی سپر مارکیٹس تھیں،'ریاض موکادور ' کے نام سے ان کے فائیو اسٹار ہوٹلوں کا سلسلہ تھا،یہ تین ارب ڈالر کا مالک تھا،یہ سیاست میں بھی آیا کامیابی نے ان کے قدم چومے،یہ کئی بار مراکش پارلیمنٹ کا ممبر بنا،ان گنت تمغے 

اعزازات ان کو ملکی اور عالمی سطح پر ملے.

لیکن ان کی وجہ شہرت دولت نہیں بلکہ ان کی ایمانداری تھی،مراکش میں یہ پہلا تاجر تھا جس کی مارکیٹیں نماز کے 

اوقات میں بند ہوتی تھیں،ان کی تمام مارکیٹوں میں شاندار اور خوبصورت مسجدیں بنی ہیں،ان کے 20 ہزار سے زیادہ ملازمین نمازوں کے پابند ہیں.

انہوں نے مراکش میں سب سے پہلے جدید سہولیات سے آراستہ فائیو اسٹار ہوٹل متعارف کرائے لیکن یہ شرط رکھی کہ ان ہوٹلوں میں شراب نہیں ملے گی.

پورے ملک میں انہوں نے خیراتی کاموں کا نیٹ ورک قائم کر رکھا تھا،یہ خود ان فلاحی کاموں کی نگرانی کرتے تھے.

ایک غریب چرواہے کا بچہ جو زندگی میں ایک دن بھی سکول نہیں گیا دنیا اور آخرت کی بہت ساری کامیابیاں اور کامرانیاں سمیٹنے کے بعد 2016 میں ہمیں یہ پیغام دے کر اس جہان بے ثبات سے کوچ کر گئے کہ 

راہ طلب میں جذبہ کامل ہو تو منزلیں خود ہمیں ڈھونڈتی ہیں،اس کے لئے لازم نہیں کہ سونے کا چمچہ منہ میں لیکر پیدا ہو اور سب سے بڑا پیغام یہ کہ آپ جتنی بھی ترقی کریں،جتنی بھی شہرت اور دولت کمائیں رب کی بغاوت پر کبھی نہ اترنا اور اس کی حرام کردہ چیزوں کو حلال نہ کرنا،حالات کے بہاو میں بہتے نہ چلے جانا...

www.factonpplus.blogspot.com

M.Nadeem

Comments

Popular posts from this blog

Top Interesting Facts About The World To Blow Your Mind in urdu

Psychology facts in urdu - interesting facts about human psychology

چیتا (Cheetah) اور تیندوا (leopard) کے درمیان فرق ۔ دلچسپ معلومات