Health benefits of Black Pepper
کالی مرچ: Black Pepper
Health benefits of Black Pepper |
آج آپ کو یہ جان کر حیرت ہونے والی ہے کہ کالی مرچ، دراصل ایک پھل ہے۔ جی ہاں! اور اس ننھے سے پھل کی شروعات انڈیا کے جنوبی ساحلی علاقوں سے ہوئی۔ یہاں سے ایشیا کے ٹراپیکل (جہاں بارش زیادہ ہوتی درجہ حرارت گرم رہتا) ممالک ویت نام ، انڈونیشیا وغیرہ میں پھیلی اور پھر باقی براعظموں میں جانکلی۔
کالی مرچ دنیا کا سب سے زیادہ بکنے والا مصالحہ(Spicy) ہے اوراسے سب سے زیادہ ایکسپورٹ کرنے والا ملک ویتنام ہے جسنے 2019 میں 163,000 ٹن کالی مرچ پیدا کی جو کہ دنیا کی کل ایکسپورٹ کا 34% ہے۔
کالی مرچ کے پھل کو PepperCorn کہتے ہیں۔ Corn چھلی کو کہتے ہیں اور کالی مرچ کا پھل جو انتہائی ننھا سا (5mm) ہوتا ہے چھلی کی طرح ایک چھوٹے سے تنے (Stem) پر گروہ کئ شکل میں اگتا ہے۔ اسلئیے اسے Pepper-Corn کہتے ہیں۔
کیا کالی مرچ میں دوائی والی خوبیاں موجود ہیں؟
۰ ہمارے جسم میں بالکل ننھے سے آوارہ گرد کیمیکل Free Radicals ہوتے ہیں جو کسی سیلز میں گھس کر انہیں نقصان پہنچا کر کینسر, جسم کی سوجن، دل کی بیماریاں اور جلد کی بیماریاں بنا سکتے ہیں۔ یہ Free Radicals ہمیں زیادہ تر آلودگی ، سگریٹ نوشی اور تیز دھوپ سے حاصل ہوتے ہیں۔
کالی مرچ میں ایک غذائی چیز پائی جاتی ہے جسے Piperine کہتے ہیں۔ اسی کی وجہ سے ہمیں اس کا زائقہ اور خشبو محسوس ہوتی ہے۔ یہ Piperine فری ریڈیکلز کو ختم کرتا ہے اور انکی حرکات کو کنٹرول کرتا ہے۔ یعنی کالی مرچ کینسر ، دل کی بیماریوں اور جلد کی بیماریوں کے لئیے انتہائی مفید چیز ہے۔
کیا یہ بادام کی طرح دماغ تیز کرتی ہے؟ جی بالکل کرتی ہے۔
۰ تحقیقات بتاتی ہیں کہ Piperine دماغ کو تقویت دیتا، Stress کم کرتا اور بھولنے کی بیماری سے بچاتا ہے۔
۰ یہ شوگر اور کولیسٹرول لیول کو بھی کنٹرول میں رکھنے میں مدد دیتی ہے.
۰ کالی مرچ ہاضمے کے لئیے بھی بہت اچھی ہے۔ یہ بہت سارے وٹامنز اور غذائی ایلمنٹس مثلاً کیلسیم اور سیلنئیم کو ہضم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ یہ ہمارے معدے میں کام کرنے والے اچھے بیکٹریا کی تعداد بھی بڑھاتی ہے ۔
سائینس یہ تمام فوائد چوہوں پہ تجربات کرکے ثابت کرچکی ہے۔
کالی مرچ کی تیاری:
یہ پھل کالی مرچ بننے سے پہلے مختلف روپ دھارتا ہے اور اسے ہر روپ میں بطور Spicy استعمال کیا جاتا ہے۔ اسے سبز حالت میں جب یہ کچا پھل ہوتا ہے، ویتنام اور تھائی لینڈ کے ممالک اپنی مختلف ڈشوں میں استعمال کرتے ہیں۔ اسکے بعد یہ سرخ شکل اختیار کرتا ہے تب بھی اسے بطور مرچ استعمال کیا جاتا ہے۔ مرچ کے پھل کی آخری شکل سفید مرچ ہوتی ہے یعنی جب یہ اپنی آخری شکل میں ہو تو اس کا بیرونی چھلکا اتار کر اندر کا سفید دانہ پیس کر استعمال کیا جاتا ہے جسے سفید مرچ کہتے ہیں۔ اکثر ہوٹلوں ریستورانوں میں یہ سفید مرچ استعمال ہوتی ہے جو کھانوں کا ذائقہ مختلف کردیتی ہے۔
کالی مرچ بننے کے لئیے پھل کو اس وقت اتارا جاتا ہے جب یہ سبز ہو یا ہلکا سا سرخ ہورہا ہو، پھر اس پھل کو صاف کرکے دس منٹ تک پانی میں ابالا جاتا ہے تاکہ اسکا بیرونی حصہ نرم ہوجائے۔ پھر اسے دھوپ میں بچھا کر یا مشین میں سکھایا جاتا ہے۔ اس طرح اس کا بیرونی سبز حصہ برائون ہونے لگتا ہے اور مکمل سوکھنے پر یہ کالا ہوجاتا ہے۔ اگر آپ کالی مرچ کو کھولیں تو اسکا باہر کا چھلکا اور بیج علیحدہ ہوجائیں گے۔ باہر کا چھلکا دراصل اسکا پھل ہے جو سوکھ کر کالی مرچ بن گیا ہے۔
کیا گھر میں اگایا جاسکتا ہے؟
جی بالکل اگایا جا سکتا ہے! کالی مرچ کا پودا دراصل ایک بیل(Vine) ہے جیسے انگور کی بیل ہوتی ہے۔ اور اسے اگنے کے لئیے ایک سہارے (Stick) کی ضرورت ہوتی ہے۔ کاروباری یا کمرشل پیمانے پر تو اسے لمبے کھمبوں کے ساتھ یا دوسرے درختوں کے ساتھ چپکا دیا جاتا ہے جسکے ساتھ چمٹتا ہوا یہ پودا اوپر کی طرف بڑھتا جاتا ہے۔ کالی مرچ کا پودا 33 فٹ قد نکال سکتا ہے ، 2 سے 5 سال میں باقاعدہ پھل دیتا ہے اور اگلے 30 سال تک پھل دیتا رہتا ہے۔
زیادہ تر اسے قلم کاری سے ہی اگایا جاتا ہے لیکن اسے گملے میں اگانے کے لئیے ایک گملہ لیں اس میں زرخیز مٹی ڈالیں جس میں %50 زمینی نرم مٹی اور %50 Cocopete ملائیں جو بازار سے باآسانی مل جاتا ہے۔ اسے نرم اور نم مٹی چاہئیے ہوتی ہے جو زیادہ چکنی نہ ہو۔ کالی مرچ ایک پراسیس شدہ بیج ہے یہ مٹی میں ڈالنے سے نہیں اگے گی اسکا سفید بیج جسے سفید مرچ کہتے ہیں وہ بازار سے مل جائے گا۔ سفید مرچ کا دانہ لے کر اس کا باہر کا خول اتاریں اور اندر سے بیج نکال لیں۔ اب ان بیجوں کو پانی میں ڈالیں ، بیج ڈوب جائیں گے اور جو تیرنے لگیں انہیں آپ علیحدہ کرکے پھینک دیں۔
اب اسی پانی میں جس میں بیج بھیگے ہوئے ہیں دو تین چمچ سرکہ (Apple Cider Vinegar زیادہ بہتر) ڈالیں۔ اور ایک رات بھیگا ہی رکھیں ۔ سرکہ بیج کو زرا نرم کردیتا ہے تاکہ اگنے میں آسانی رہے۔ اب اگلے دن اسے گملے میں دانہ دانہ کرکے لگائیں، مٹی کو اوپر کرکے دانہ Cover کردیں اور سپرے کی طرح ہلکا ہلکا پانی کا اسپرے کریں۔ کالی مرچ ایک گرم مرطوب (Tropical) علاقے کا پودا ہے جسے گرمی اور نمی چاہئیے ہوتی ہے۔ یہ زیادہ گرمی برداشت نہیں کرسکتا اسکے پتے جلنے لگتے ہیں۔ بہتر یہ ہے کہ اسے کمرے کی کھڑکی کے اندر یا ایک سایہ دار جگہ پر اگائیں اور باقاعدہ ہلکا ہلکا پانی دے کر مٹی کو زرا نم رکھیں۔ پودا بیج سے سر نکالنے میں 30 سے 40 دن لے سکتا ہے۔ چونکہ یہ ایک بیل نما پودا ہے اس لئیے یہ جیسے ہی سر نکالے اسے ایک چھڑی یا کسی اور درخت کے سائے میں رکھ کر اسکی بیل کو درخت کے ساتھ چپکا دیں۔ گرمیوں میں اس کے اردگرد کا ٹمپریچر 40 ڈگری سے اوپر نہ جانے دیں اور مٹی کو بالکل خشک نہ ہونے دیں ورنہ پودا خراب ہونا شروع ہوجائے گا۔عام طور پر اسے اگانے کا وقت جنوری سے اپریل تک ہے۔
کالی مرچ کے ساتھ کچھ دلچسپ کھیل:
۰ ایک پلیٹ میں پسی ہوئی کالی مرچ اور پانی ڈال کر گھول لیں۔اب اپنی انگلی پر صابن لگا کر اس پانی کو درمیان سے چھوئیں آپ دیکھیں گے پسی ہوئی کالی مرچ بھاگ کر ایک دم سے پانی کے کناروں پر چلی جاتی ہے۔
۰ نمک اور پسی کالی مرچ کو مکس کرلیں اور دوستوں کو چیلنج دیں کہ کالی مرچ نمک سے علیحدہ کرکے دکھائیں۔ جب وہ نہ کرسکیں تو ایک پلاسٹک کی کنگھی لیں اسے سر پر پھیریں اور اس نمک مرچ کے مکسچر کے اوپر گھمائیں۔ کالی مرچ پر مختلف چارج ہوتا ہے اور کنگھے پر مختلف (Static Charge) ۔ آپ دیکھیں گے کہ کالی مرچ کا پائوڈر اچھل کر کنگھے کے ساتھ چمٹ کر نمک سے علیحدہ ہوجائے گا۔
سرخ مرچ سے بہتر ہے کالئ مرچ استعمال کیجئیے اور صحت مند رہئیے۔
Comments
Post a Comment