Posts

Badshah aur naai ki interesting story

Image
 ایک مراثی بادشاہ کا عزیز ترین حجام تھا۔  یہ روزانہ بادشاہ کے پاس حاضر ہوتا تھا۔ اور دو تین گھنٹے اس کے ساتھ رہتا۔ اس دوران بادشاہ سلطنت کے امور بھی سرانجام دیتا رہتا، اور حجامت اور شیو بھی کرواتا رہتا تھا۔ Badshah aur naai ki interesting story ایک دن نائی نے بادشاہ سے عرض کیا، حضور میں وزیر کے مقابلے میں آپ سے زیادہ قریب ہوں۔ میں آپ کا وفادار بھی ہوں۔ آپ اس کی جگہ مجھے وزیر کیوں نہیں بنا دیتے۔ بادشاہ نے مسکرا کر حجام کی طرف دیکھا اور اس سے کہا، میں تمہیں وزیر بنانے کیلئے تیار ہوں۔ لیکن تمہیں اس سے پہلے ٹیسٹ دینا ہوگا۔ نائی نے سینے پر ہاتھ باندھ کر کہا، 'آپ حکم کیجئے' بادشاہ بولا۔ بندرگاہ پر ایک بحری جہاز آیا ہے۔ مجھے اس کے بارے میں معلومات لا کر دو۔ نائی بھاگ کر بندرگاہ پر گیا۔ اور واپس آ کر بولا۔ جی جہاز وہاں کھڑا ہے۔  بادشاہ نے پوچھا۔ یہ جہاز کب آیا؟ نائی دوبارہ سمندر کی طرف بھاگا، واپس آیا، اور بتایا، 'دو دن پہلے آیا'  بادشاہ نے کہا۔ یہ بتاﺅ یہ جہاز کہاں سے آیا؟ نائی تیسری بار سمندر کی طرف بھاگا، واپس آیا، تو بادشاہ نے پوچھا جہاز پر کیا لدا ہے؟ نائی چوتھی بار سمن...

History and story of Ashok in urdu - interesting facts

Image
 آشوکِ History and story of Ashok in urdu - interesting facts آشوکِ اعظم ہندوستان میں موریہ خاندان کا تیسرا بڑا حکمران تھا، یہ موریہ سلطنت کے بانی چندر گُپت موریہ کا پوتا تھا۔آشوک تین سوقبل مسیح پٹنہ میں پیدا ہوا۔ یہ 268قبل مسیح ہندوستان کے تخت و تاج کا مالک بنا،یہ ایک بہادر نڈر اور ظالم ترین حکمران تھا۔ بعض روایات میں آتا ہے کہ اس نے اپنی جوانی میں ایک چھری کی مدد سے شیر کا شکار کیا تھا۔ اس کی ظلم اور بربریت کی بے شمار داستانیں مشہور ہیں۔ اس نے اقتدار اور تخت کے حصول کے لئے اپنے ننانوے بھائیوں کو قتل کیا ، اپنی حکمرانی کو وسعت دینے اور تخت کو بچانے کے لئے اس نے جنگ و جدل کے زریعے خون کی بےپناہ ندیاں بہا دیں ۔میدان ِ جنگ میں یہ شخص اپنے مفتوحہ سلطنت کی رعایا اور فوج کو ذبحہ کر کے جشن منایا کرتا تھا۔ آشوکِ اعظم کے زمانے میں ہندوستان کی مشرقی سرحدوں پر ریاست کلنگاء واقع تھی ، جو آج کل آڑیسہ کہلاتی ہے۔ یہ ریاست جمہوری اور عسکری اعتبار سے کافی مضبوط ریاست تھی۔ آشوکا کی شدید خواہش تھی کہ وہ کلنگاء کو فتح کر کے موریہ سلطنت کا حصہ بنائے۔آخر کار تین سال کے مسلسل حملوں کے بعد آشوک...

انسان کی پہلی پرواز - First Flight

Image
First Flight ✈️ First Flight خلیفہ عبد الرحمان دوم کے زیر سرپرستی 852ء میں ایک بہادر شخص جس کا نام ارمن فرمن (Armen Firman) تھا اس نے پروں کی طرح کی ایک بڑی سی چادر کے ذریعے قرطبہ کی ایک اونچی عمارت سے اڑنے کی کوشش کا مظاہرا کیا اس کے لیے لوگوں سے شرط بھی لگائی کیا مگر وہ فوراً ہی نیچے گر گیا اور اس کو معمولی سی چوٹیں آئیں۔ ارمن کسی حد تک اپنی شرط جیت گیا تھا۔ اس کو دنیا کا سب سے پہلا پیرا شوٹ بھی کہا جاتا ہے۔ عباس ابن فرناس بھی یہ دیکھنے کے لیے وہاں پر موجود تھے۔ اس کے بعد ابن فرناس نے بھی اُڑان پر تجربات کرنا شروع کر دیے اور تئیس سال بعد ان کا تجربہ کسی حد تک کامیاب بھی رہا۔ عباس ابن فرناس کے بنائے ہوئے اڑان مشین کا خاکہ اس کا سب سے بڑا کارنامہ تاریخ میں پہلی انسانی پرواز ہے۔ وہ گھنٹوں پرندوں کو محو پرواز دیکھ کر انہیں کی طرح اڑنے کا خواہش مند تھا۔ اس نے کئی برس پرندوں کی پرواز کی تکنیک یعنی ایروڈائنامیکس کا بغور مطالعہ کیا اور ایک دن یہ اعلان کیا کہ انسان بھی پرندوں کی طرح اڑ سکتا ہے۔ جب اس کے ناقدین نے اُس کا مذاق اڑایا تو اس نے اپنی تھیوری کا عملی مظاہرہ بذات خود کرنے کا اعلان کر ...

National Animal of Pakistan - Markhor - interesting information about Markhor in urdu

Image
  مارخور Markhor مارخور پہاڑی جانور ہے اور 600 سے 3600 میٹر تک کی بلندی پر پایا جا سکتا ہے۔ یہ عام طور پر شاہ بلوط، صنوبر اور دفران کے جھاڑ زدہ جنگلوں میں رہتے ہیں۔ مارخور دن میں چرنے پھرنے والا جانور ہے اور زیادہ تر صبح سویرے یا سہ پہر کے وقت نظر آتا ہے۔ ان کی خوراک موسم کے ساتھ تبدیل ہوتی ہے۔ موسم گرما اور بہار میں یہ گھاس چرتے ہیں جبکہ سردیوں میں درختوں کے پتے کھاتے ہیں۔ مارخور ریوڑ کی شکل میں رہتے ہیں جس کی تعداد 9 تک ہوتی ہے۔ریوڑ میں بالغ مادائیں اور ان کے بچے شامل ہوتے ہیں۔ بالغ نر عموماً اکیلے رہنا پسند کرتے ہیں۔ ان کی آوازیں بکری سے ملتی جلتی ہوتی ہیں۔ موسم سرما کے اوائل میں نر اور مادہ ایک ساتھ کھلے گھاس کے میدانوں میں پائے جاتے ہیں، جبکہ گرمیوں میں نر جنگلوں میں ہی رہتے ہیں اور مادائیں پتھریلی چٹانوں پہ چڑھ جاتی ہیں۔ کابلی مارخور کے سینگ بل دار اور مڑے ہوئے ہوتے ہیں۔ 1978 تک کابلی مارخور صرف افغانستان میں کابل کے سلسلوں، کوہِ صافی اور ان کے درمیان موجود تھے۔ کثیر تعداد میں شکار کی وجہ سے اب یہ صوبہ کابل کے انتہائی دور دراز اور نا رسا علاقوں میں پائے جاتے ہیں۔ پاکستان میں ...

First Human Robot Sophia - amazing informations in urdu

Image
 ملئیے سوفیہ سے سوفیہ کوئی عام لڑکی نہیں ہے بلکہ ایک ہیومنائڈ روبوٹ ہ جو ہانگ کانگ کی کمپنی ہانسن روبوٹس کی ملکیت ہے۔سوفیہ کو 16 فروری 2016 کو ایکٹیویٹ کیا گیا اور ٹیکساس میں پہلی بار نمائش پہ پیش کیا گیا۔ سوفیہ دنیا کی پہلی روبوٹ ہے جسکے پاس کسی ملک کی نیشنلٹی موجود ہے اسکے علاوہ سوفیہ دنیا کی پہلی غیرانسانی مخلوق ہے جسے اقوام متحدہ کی طرف سے کوئی ٹائٹل ملا ہے۔سوفیہ کی شکل کو مشہور ماڈل اداکارہ آڈری ہپ برن سے مماثلہ بنایا گیا ہے۔ سوفیہ کے چہرے میں موجود کیمرے اسکو مختلف چیزیں آبزرو کرنے اور پہچاننے میں مدد دیتے ہیں اسکے علاوہ یہ پچاس سے زائد چہرے کے تاثرات بنا سکتی ہے،گو سوفیہ کے پاس اتنی انٹیلی جنس موجود نہیں ہے مگر پھر بھی سوفیہ کو اسطرح سے پروگرام کیا گیا ہے کہ یہ بات چیت کے دوران ایسے تاثرات دے سکتی ہے جس سے اگلا بندہ گفتگو جاری رکھ سکتا ہے اسکے علاوہ یہ اپنے اندر پہلے سے محفوظ کردہ جوابات کو بروے کار لاکر سوالات کے جواب دے سکتی ہے۔ گو یہ پہلا ہیومنائڈ روبوٹ تھا لیکن ایسے سٹرکچر آنے والے چند سالوں میں بہت زیادہ ہوجائیں گے اسکے علاوہ بائیونک انسان بھی ۔ 

Health benefits of Black Pepper

Image
 کالی مرچ: Black Pepper Health benefits of Black Pepper  آج آپ کو یہ جان کر حیرت ہونے والی ہے کہ کالی مرچ، دراصل ایک پھل ہے۔ جی ہاں! اور اس ننھے سے پھل کی شروعات انڈیا کے جنوبی ساحلی علاقوں سے ہوئی۔ یہاں سے ایشیا کے ٹراپیکل (جہاں بارش زیادہ ہوتی درجہ حرارت گرم رہتا) ممالک ویت نام ، انڈونیشیا  وغیرہ میں پھیلی  اور پھر باقی براعظموں میں جانکلی۔ کالی مرچ دنیا کا سب سے زیادہ بکنے والا مصالحہ(Spicy) ہے اوراسے سب سے زیادہ ایکسپورٹ کرنے والا ملک ویتنام ہے جسنے 2019 میں 163,000 ٹن کالی مرچ پیدا کی جو کہ دنیا کی کل ایکسپورٹ کا 34% ہے۔ کالی مرچ کے پھل کو PepperCorn کہتے ہیں۔ Corn چھلی کو کہتے ہیں اور کالی مرچ کا پھل جو انتہائی ننھا سا (5mm) ہوتا ہے چھلی کی طرح ایک چھوٹے سے تنے (Stem) پر گروہ کئ شکل میں اگتا ہے۔  اسلئیے اسے Pepper-Corn کہتے ہیں۔  کیا کالی مرچ میں دوائی والی خوبیاں موجود ہیں؟ ۰ ہمارے جسم میں بالکل ننھے سے آوارہ گرد کیمیکل Free Radicals ہوتے ہیں جو کسی سیلز میں گھس کر انہیں نقصان پہنچا کر کینسر, جسم کی سوجن، دل کی بیماریاں  اور جلد کی بیماریاں بنا...

بابائے قوم ، قائد اعظم محمد علی جناح

Image
 قائد اعظم محمد علی جناح کے دادا پونجا پانیلی گاؤں میں رہتے تھے۔     پونجا کے تین(3) بیٹے اور ایک(1) بیٹی تھی۔جن کے نام درج ذیل ہیں: 1۔وال جی 2۔ناتھو 3۔جناح 4۔مان بائ(بیٹی) (جناح سب سے چھوٹے تھے) قائد اعظم محمد علی جناح کے والد جناح اور والدہ مٹھی بائ کی شادی 1874ء کے لگ بھگ دھفہ میں انجام پائ۔      جناح کے تیں(3) بیٹے اور چار(4) بیٹیاں تھیں۔ بیٹے: 1۔محمد علی 1876ء 2۔بندے علی 1880ء(چھوٹی عمر میں فوت ہوگئے تھے) 3۔احمد علی 1886ء بیٹیاں: 1۔رحمت 1878ء 2۔مریم   1882ء 3۔شیریں 1888ء 4۔فاطمہ  1891ء نوٹ: محترمہ شیریں جناح(1888ء۔1980ء) کی روایت کے مطابق جناح پونجا(وفات 1902ء) کے چار(4) بیٹے اور چار بیٹیاں تھیں۔ آخری بچہ کی پیدائش 1893ء میں ہوئ تھی۔اس بچے کی رسم عقیقہ ادا نہیں کی گئ تھی اور نہ ہی ابھی اس کا نام رکھا گیا تھا کہ اس کا اور والدہ کا یکے بعد دیگرے انتقال ہوگیا۔ بچے کو "بَچُّو" کے نام سے یاد کیا جاتا تھا۔ قائد اعظم محمد علی جناح کی دو بیویاں تھیں۔ جن کے نام یہ ہیں: 1۔ایمی بائ( فروری 1892ء 1893)  2۔رتن بائ(1918ء 1929 قائد اعظم محمد علی جن...